انفلوئنسر میشا اگروال اپنی 25ویں سالگرہ سے 2دن قبل انتقال کر گئیں

انفلوئنسر میشا اگروال اپنی 25ویں سالگرہ سے 2دن قبل انتقال کر گئیں
کیپشن: انفلوئنسر میشا اگروال اپنی 25ویں سالگرہ سے 2دن قبل انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک:معروف بھارتی سوشل میڈیا کی مقبول مواد تخلیق کار میشا اگروال اپنی 25 ویں سالگرہ سے محض دو دن قبل انتقال کر گئیں، ان کے اہل خانہ نے افسوسناک خبر انسٹاگرام کے ذریعے شیئر کی، جس نے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق میشا اگروال کی اچانک موت نے ڈیجیٹل دنیا کو افسردہ کر دیا ہے۔ ان کے اہل خانہ نے ایک باضابطہ بیان میں میشا کی رحلت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے لیے محبت اور دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ تاہم، میشا کی موت کی وجوہات فی الحال ظاہر نہیں کی گئیں۔

ڈیجیٹل کمیونٹی میں میشا اگروال کے جانے کا دکھ گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے۔ کئی سوشل میڈیا شخصیات نے ان کی آخری پوسٹ پر تعزیتی تبصرے کرتے ہوئے اپنی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میشا اگروال انسٹاگرام پر 3 لاکھ سے زائد فالوورز رکھتی تھیں اور اپنی مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے بڑی تعداد میں مداحوں کا دل جیت چکی تھیں۔ ان کی شگفتہ مزاحیہ حس اور دل موہ لینے والا انداز انہیں سوشل میڈیا پر نمایاں بناتا تھا۔

Watch Live Public News