اسحاق ڈار کاآذربائیجان کےہم منصب کو فون،بھارتی پروپیگنڈے سےآگاہ کردیا

اسحاق ڈار کاآذربائیجان کےہم منصب کو فون،بھارتی پروپیگنڈے سےآگاہ کردیا
کیپشن: اسحاق ڈار کاآذربائیجان کےہم منصب کو فون،بھارتی پروپیگنڈے سےآگاہ کردیا

ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیحون بایرامف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس گفتگو میں نائب وزیراعظم نے آذربائیجان کے ہم منصب کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف جاری بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے سے آگاہ کیا۔

 نائب وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی مسلسل حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان آذربائیجان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Watch Live Public News