ایک اور وعدہ پورا! پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری

  ایک اور وعدہ پورا! پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دے دی، یہ بلٹ ٹرین لاہور اور راولپنڈی کو مختصر ترین وقت میں جوڑنے کے لیے ایک انقلابی قدم تصور کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے آفیشل ’ایکس‘اکاؤنٹ  پر پوسٹ شیئر کرتے عوام کو خوشخبری سنائی گئی جس کے کیپشن میں لکھا ’ ایک اور وعدہ پورا! وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین لے آئیں، جو لاہور اور راولپنڈی کو تیزی سے فاصلہ طے کرتے جوڑے گی!

اس منصوبے کا مقصد شہریوں کو تیز، آرام دہ اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، ماہرین کے مطابق یہ ٹرین دونوں شہروں کے درمیان سفر کے دورانیے کو نمایاں طور پر کم کر دے گی، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔
مریم نواز نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ عوام کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے اور حکومت پنجاب شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات بھی کر رہی ہے۔

Watch Live Public News