لاہور کے بڑے روڈز کو ٹریفک کے حوالے سے ماڈل بنانے کا فیصلہ

لاہور کے بڑے روڈز کو ٹریفک کے حوالے سے ماڈل بنانے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی ٹی او لاہور کو شہر کی ٹریفک میں بہتری لانے کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں لین اور لائن کی پابندی یقینی بنانے کا ہدف مقرر کردیا گیا۔ٹریفک پولیس موبائل گاڑیوں پر لگے کیمروں سے لین اور لائن کی پاپندی کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

زگ زیگ میں چلانے پرموٹرسائیکل تھانے میں تین دن بند رہے گی۔ لین، لائن ڈسپلن، روڈ سائیڈ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے  عوام کو لین اور لائن سے متعلق بھرپور آگاہی دینے کی ہدایت کردی ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ٹریفک سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ  ٹریفک پولیس نے 6 ماہ میں 5 لاکھ سے زائد چالان کیے اور ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں پکڑیں۔

انہوں نے سی ٹی او لاہور کو شہر کی ٹریفک میں بہتری لانے کا ہدف دے دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  روڈز کی اطراف پر ناجائز پارکنگ کے سدباب کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے لاہور میں غیر منظم ٹریفک ٹرینڈ پر تشویش کا اظہار کیا اورلاہور کی ٹریفک میں بہتری کے لئے فوری اقدامات یقینی بنانے کا حکم  دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ قانون پر پابندی یقینی بنانے کےلئے چھوٹے بڑے روڈز پرکم عمر ڈرائیونگ  کی روک تھام  ضروری ہے۔ 

Watch Live Public News