مریم نواز نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی قائم کرنے کا اعلان کر دیا

مریم نواز نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی قائم کرنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: مریم نواز نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی قائم کرنے کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی دارالحکومت میں 50 ایکڑ اراضی پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے اندر قائم کیا جائے گا اور ملک کا پہلا مکمل اینڈ ٹو اینڈ میڈیا پروڈکشن حب ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کے ذریعے پاکستان کی فلمی صنعت کی بحالی ممکن بنائی جائے گی۔ فلم سٹی میں فلم، ٹی وی اور اینیمیشن کے شعبوں سے وابستہ افراد کے لیے تمام جدید سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔

منصوبے کے تحت یہاں عالمی معیار کے اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیج، پوسٹ پروڈکشن لیبز، شوٹنگ سیٹس، ایک مرکزی جھیل اور بڑے ایوارڈ شوز کے انعقاد کے لیے کنونشن ہال بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ ملک میں تخلیقی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

Watch Live Public News