ویب ڈیسک: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مذاق نے حقیقت کا روپ دھار لیا۔
ڈنر سے پہلے کیرولین لیوٹ نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں ہنسی مزاح میں کہا تھا کہ "آج کچھ گولیاں چلیں گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بہت دلچسپ گفتگو کریں گے"۔
مذاق کے طور پر کی گئی یہ بات بعد میں حقیقی واقعہ بن گئی جب ہفتے کی رات واشنگٹن میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ ہوئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور دیگر افراد محفوظ رہے، جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مشتبہ شخص کے پاس کئی ہتھیار تھے اور سیکریٹ سروس نے فوری اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے اسے قابو میں کیا۔ مشتبہ شخص نے سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملے کی کوشش کی تھی۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ حملہ آور نے تقریباً 15 گز کی دوری سے فائرنگ کی، ان کا خیال ہے کہ ہدف میں ہی تھا، اور اس کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے وقت ٹری گرنے کی زوردار آوازیں سنیں اور وہ یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے کہ کیا ہوا، جبکہ میلانیا نے فوراً کہا: "یہ بری آواز ہے"۔