ایران دباؤ، دھمکیوں یا ناکہ بندی کے تحت مذاکرات نہیں کرے گا، ایرانی صدر مسعود پیزشکیان

ایران دباؤ، دھمکیوں یا ناکہ بندی کے تحت مذاکرات نہیں کرے گا، ایرانی صدر مسعود پیزشکیان

(ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران دباؤ، دھمکیوں یا ناکہ بندی کے تحت مذاکرات نہیں کرے گا۔

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا کہنا ہے کہ  ناکہ بندی سمیت آپریشنل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، ایران اختلافات کے حل کے لیے منطقی، منصفانہ اور باعزت راستے کے لیے تیار ہے

۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اعتماد کی بحالی اور مذاکرات میں پیشرفت اس وقت تک مشکل ہے جب تک امریکہ ایران مخالف اقدامات کو روک نہیں دیتا۔

  ایرانی صدر نے بحری ناکہ بندی اور امریکی دباؤ کے حربوں کو باہمی اعتماد کی بحالی اور سفارت کاری کو آگے بڑھانے میں بڑی رکاوٹ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا نتیجہ صرف اسی صورت نکل سکتا ہے جب دوسرا فریق دھمکیوں اور دباؤ کے بجائے باہمی احترام کی بنیاد پر اعتماد سازی کا طریقہ اپنائے۔ ایران عالمی قانون کے تحت اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے پرعزم ہے اور اس سے آگے کوئی مطالبہ نہیں کیا ۔

  ایرانی صدر نے کشیدگی میں کمی اور امن کی بحالی کی کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News