پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 26 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 26 اگست 2021
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تین سالہ کارکردگی کا جائزہ فخر سے پیش کریں گے، وزیراعظم عمران خان تمام وزارتوں کی کارکردگی پیش کرینگے، تمام وزارتوں کی کارکردگی پیش کرنا نئی روایت ہے، موجودہ حکومت نے کسان کے فائدے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں۔ گلبرگ کے علاقہ میں خاتون سےمبینہ طورپر زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، خاتون نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کو نوکری کا جھانسہ دے کر احمد نامی شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی ہے، اگلا انتخاب جیالے جیتیں گے، ملک بھر سے مختلف پارٹیوں کے سیاسی رہنما ہمارے رابطے میں ہیں۔ افغانستان طالبان کی طرف سے کئی روز کے گھیراؤ کے بعد آخر کار صوبے پنج شیر کا کنٹرول شمالی اتحاد کے پاس ہی رہنے کا اعلان کیا گیا ہے، طالبان اور شمالی اتحاد میں مذاکرات کے دوران یہ طے پایا ہے کہ دونوں فریقین ایک دوسرے پر حملے نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ اگر ہم پنجاب حکومت گرانا چاہیں تو 48 گھنٹے کافی ہیں،ہمارا منشور ہے حکومت کو گرانا نہیں پاکستان کو مستحکم کرنا ہے، اس وقت حکومت الزام تراشی پر کام کر رہی ہے ،ہمارا مقابلہ کرپشن سے ہے ، فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں تو آئندہ حکومت نواز شریف کی ہو گی ۔

Watch Live Public News