دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی

دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی
مون سون کی نہ رکنے والی شدید بارشوں کے سبب دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب نےہر طرف تباہی مچادی ہے، درجنوں مکان سیلابی ریلہ میں بہہ گئے۔سیلاب کے نتیجے میں بحرین کے مقام پر سیلابی ریلہ کئی عمارتیں بہا لے گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔دوسری جانب برساتی پانی گھروں میں اور کالام کی تاریخی مسجد میں داخل ہو گیا ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سوات موٹروے کو ایک مرتبہ بھر بند کردیا گیا ہے جبکہ مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مدین اور بحرین کے درمیان سڑک بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کی وجہ سے مدین بحرین روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سوات ایکسپریس وے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بند ہے، اسلام آباد، پشاور سے آنے والے ٹریفک کو پلائی انٹرچینج سے گزارا جا رہا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔