عوام کو بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے کیلئے نگران وزیراعظم فکر مند،کل ہنگامی اجلاس طلب

عوام کو بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے کیلئے نگران وزیراعظم فکر مند،کل ہنگامی اجلاس طلب
اسلام آباد: عوام کو بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے کیلئے نگران وزیراعظم فکر مند، انوار الحق کاکڑ نے کل اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔ نگراں وزیراعظم نے عوام کے سخت ردعمل کے بعد بجلی کے بھاری بلوں کے معاملے پر کل وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرایک بیان میں کہا کہ بجلی کے بھاری بلوں کے معاملے پر کل وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے، جس میں وزارتِ بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ صارفین کو بجلی کے بِلوں سے متعلق زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر مشاورت کی جائے گی۔ خیال رہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے پر ملک بھر میں عوام سراپا احتجاج ہے ، اس حوالے سے کراچی، راولپنڈی، ملتان، گوجرانولہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں بجلی کے اضافی بل عوام کی برداشت سے باہر ہوگئے، غریب عوام دو وقت کی روٹی پوری کریں یا بجلی کے بھاری بل جمع کرائے ، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور ٹیکس بھی ختم کیا جائے ۔ تاجروں نے بجلی کے بھاری بلز اور ٹیکسوں کی بھرمار کیخلاف شٹر ڈاؤن کا اعلان بھی کیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔