پی ٹی آئی کامخصوص نشتوں کےفیصلے پرعملدر آمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی کامخصوص نشتوں کےفیصلے پرعملدر آمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
کیپشن: پی ٹی آئی کامخصوص نشتوں کےفیصلے پرعملدر آمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ نے اس حوالے سے عدالت عظمیٰ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست مسترد کی جائے اور آزاد ارکان کے وابستگی کے سرٹیفکیٹ منظور کرنے کا حکم دیا جائے، ساتھ ہی الیکشن کمیشن کو 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر عمل کا حکم دیا جائے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے پر وضاحت کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا کہنا درست نہیں کہ اس کو فیصلہ پر عملدرآمد میں مشکلات کا سامنا ہے، الیکشن کمیشن کی درخواست عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد میں تاخیر کی کوشش ہے، الیکشن کمیشن نے متفرق درخواست نیک نیتی سے دائر نہیں کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے، تحریک انصاف کا آئین قانون قانون کے مطابق بنیادی ڈھانچہ موجود ہے، پی ٹی آئی نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرایا اور اس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں، بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب باالترتیب چیئرمین اور جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ارکان کی پارٹی وابستگی کو چیئرمین اور سیکرٹری نے دستخط سے منظوری دی گئی، الیکشن کمیشن پابند ہے کہ پارٹی وابستگی کے سرٹیفیکیٹس پر کارروائی مکمل کرے۔

Watch Live Public News