فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا جنرل بھرتیوں کیلئے تحریری امتحان ختم کرنے کا فیصلہ

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا جنرل بھرتیوں کیلئے تحریری امتحان ختم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا جنرل بھرتیوں کیلئے تحریری امتحان ختم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے جنرل بھرتیوں کے لیے تحریری امتحان ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب صرف ایم سی کیو کی بنیاد پر امتحان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیا نظام 21 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا، تحریری امتحانات ختم کرکے ایم سی کیو پر مبنی امتحان متعارف کرایا گیا ہے، گریڈ 16 سے 21 کی اسامیوں پر عام بھرتیاں نئے قوانین کے تحت ہوں گی۔

پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 16 اور 17 کے امیدواروں کے لیے 100 نمبروں کا ایک ایم سی کیو پیپر، 18 اور اس سے اوپر کے امیدواروں کے لیے 2 ایم سی کیو پیپر ہوں گے۔ امیدواروں کو کم از کم 40% سے 50% نمبر حاصل کرنے ہوں گے اور ہر غلط جواب پر 0.25 نمبر کاٹے جائیں گے۔

ایف پی ایس سی نے کہا ہے کہ نیا نظام مقابلہ جاتی امتحان سی ایس ایس پر لاگو نہیں ہوگا۔

Watch Live Public News