سینئر بھارتی اداکار کینسر کے باعث چل بسے

سینئر بھارتی اداکار کینسر کے باعث چل بسے
کیپشن: سینئر بھارتی اداکار کینسر کے باعث چل بسے

ویب ڈیسک: جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور آرٹ ڈائریکٹر دنیش مینگلورو انتقال کر گئے۔ وہ کینسر میں مبتلا تھے۔

55 سالہ اداکار اور آرٹ ڈائریکٹر دنیش مینگلورو کو فلم کی شوٹنگ کے دوران فالج کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ کئی روز تک بستر پر رہے تاہم گزشتہ روز برین ہیمرج کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔

ان کے انتقال پر فلم انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے سوگ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دنیش نے مشہور فلم 'کے جی ایف' سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ جبکہ وہ شانتی نواسا جیسی بڑی فلموں کے آرٹ ڈائریکٹر بھی تھے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کا کہنا ہے کہ جب سے فلم کنتارا کی شوٹنگ شروع ہوئی ہے۔ ایک کے بعد اس فلم سے جڑے چار افراد مختلف وجوہات کی بناء پر فوت ہوچکے ہیں جو کہ تشویشناک بات ہے۔

اس سے قبل فلم کے ایک جونیئر آرٹسٹ کی دریا میں ڈوبنے سے موت ہو گئی تھی۔ فلم کے سیٹ پر دو دیگر افراد کو دل کا دورہ پڑا۔

Watch Live Public News