عمران خان کو جیل میں بڑی سہولت مل گئی

عمران خان کو جیل میں بڑی سہولت مل گئی
کیپشن: عمران خان کو جیل میں بڑی سہولت مل گئی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں مطالعہ کیلئے کتابیں فراہم کر دیں گئیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے جیل انتظامیہ نے کتابوں کو وصول کیا۔

دوسری جانب، توشہ خانہ ٹو کیس کی گزشتہ روز ہونے والی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔ حکمنامے میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وکلاء اور فیملی ممبران کو سماعت میں آنے کی اجازت دی جائے۔

عدالتی حکم کے مطابق جن وکلا کے وکالت نامے جمع ہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل ان کو جیل میں داخلے کی اجازت دیں، جیل کے باہر موجود فیملی ممبران کو بھی سماعت کے دوران شرکت کی اجازت دی جائے۔

حکم نامہ بیرسٹر سلمان صفدر کی درخواست پر جاری کیا گیا ہے جنہوں نے جیل سماعت کے دوران وکلا اور فیملی کو روکنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو احکامات جاری کرنے کے بعد درخواست نمٹا دی۔

Watch Live Public News