امریکا کا بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کا نفاذ، نوٹیفکیشن جاری

امریکا کا بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کا نفاذ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: امریکا کا بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کا نفاذ، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: مودی سرکار کو روسی مصنوعات خریدنے کی بھاری قیمت چکانا پڑگئی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بھارت پر عائد مجموعی ٹیرف کو 50 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے، جو 27 اگست کو بھارتی مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔

نوٹس کے مطابق یہ نیا ٹیکس ان تمام بھارتی مصنوعات پر لاگو ہوگا جو مذکورہ تاریخ اور وقت کے بعد امریکی مارکیٹ میں کھپت کیلئے رجسٹر ہوں گی یا گودام سے باہر لے جائی جائیں گی۔

امریکی نوٹس میں وضاحت کی گئی کہ یہ اقدام یوکرین پر روسی حملوں کیلئے بھارت کی بالواسطہ حمایت کے جواب میں ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزارت تجارت کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو امریکی ٹیرف میں فوری ریلیف یا تاخیر کی کوئی امید نہیں ہے۔

Watch Live Public News