بانی پی ٹی آئی نے میرا استعفیٰ نہیں مانا،سلمان اکرم راجہ 

بانی پی ٹی آئی نے میرا استعفیٰ نہیں مانا،سلمان اکرم راجہ 

(ویب ڈیسک ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی   سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میرے استعفیٰ پر بانی پی ٹی آئی عمران خان  نہیں مانے۔

سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے استعفیٰ پر بانی پی ٹی آئی  نہیں مانے، الیکشن کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کی آج شام کو  دوبارہ میٹنگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز ہی ہیں وہ عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑ رہے ہی،قومی اسمبلی کیلئے محمود خان اچکزئی کا نام بانی پی ٹی آئی  نے دوہرایا ہے ۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی ائی کی ہدایات کی روشنی میں سیاسی کمیٹی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

Watch Live Public News