وفاقی حکومت نے جونیئر افسر کو سینئر پوسٹ پر تعینات کر دیا

وفاقی حکومت نے جونیئر افسر کو سینئر پوسٹ پر تعینات کر دیا

(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت کی جانب سے جونیئر افسر کو سینئر پوسٹ پر تعینات کردیا گیا ہے۔        

تفصیلات کے مطابق گریڈ 18 کی آفیسر انعم فاطمہ کو گریڈ 20 کی سیٹ مل گئی، انعم فاطمہ بطور ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ سی ڈی اے میں بھی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انعم فاطمہ کو چیف میٹرو پولیٹن کارپوریشن آفیسر تعینات کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ  انعم فاطمہ اس سے قبل ڈائریکٹر ڈی ایم اے بھی رہ چکی ہیں۔

Watch Live Public News