وزیر تعلیم سندھ کی افسران کو روزانہ دفتر سے تصاویر واٹس ایپ کرنے کی ہدایت

وزیر تعلیم سندھ کی افسران کو روزانہ دفتر سے تصاویر واٹس ایپ کرنے کی ہدایت
کراچی: وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے سرکاری اسکولوں کی حالت کو درست کرنے کے حوالے سے تین ماہ کی مہلت دے دی ہے نیز محکمے کے افسران کو بھی روزانہ صبح دفتر سے تصاویر واٹس ایپ کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے اعلیٰ افسران کو 3 ماہ میں تمام بند اسکولوں کی حالت درست کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔انہوں نے ہدایت جاری کی ہے کہ 3 ماہ میں تمام بند اسکولز کھول کر مرمتی کام مکمل کر لیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی اسکول میں استادوں کی کمی کی شکایت موصول نہ ہو ، ہر 30 بچوں پر ایک استاد کا ہونا لازمی ہے ، 53 ہزار نئے بھرتی اساتذہ کو اسکولوں میں تعینات کیا جائے گا ۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ ڈی ای اوز اور ڈائریکٹرز دفتر میں نہیں بیٹھیں گے اور اعلیٰ افسران روزانہ صبح اپنے دفتر سے تصویریں واٹس ایپ کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔