وزیر اعظم کا امیر قطر کو ٹیلیفون، باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم کا امیر قطر کو ٹیلیفون، باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر بات کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے ساتھ مشترکہ میزبانی میں ہونے والی کلائمیٹ ریزیلینٹ پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے اس سال کے شروع میں پاکستان میں تباہ کن موسمیاتی سیلاب کے تناظر میں قطر کی طرف سے فراہم کی جانے والی انسانی امداد پر امیر کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ نے کہا کہ پاکستان کو بحالی اور تعمیر نو کے بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ پاکستان نے اپنے محدود وسائل کو ممکنہ حد تک متحرک کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے مشکل چیلنج سے نمٹنے اور مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل بین الاقوامی حمایت اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے امیر قطر کو فیفا 2022 فٹ بال ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی جس سے کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے ایک نیا معیار قائم ہوا ۔ وزیراعظم اور امیر قطر نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور بین الاقوامی امور پر بھی مختصر تبادلہ خیال کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔