پاکستان کی نامورمصنفہ بیپسی سدھوا امریکا میں انتقال کرگئیں

پاکستان کی نامورمصنفہ بیپسی سدھوا امریکا میں انتقال کرگئیں
کیپشن: پاکستان کی نامورمصنفہ بیپسی سدھوا امریکا میں انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک: پاکستان کی نامور مصنفہ بیپسی سدھوا امریکا میں انتقال کر گئیں۔

11 اگست 1938 کو کراچی میں پیدا ہونے والی بیپسی سدھوا امریکا کے شہر ہیوسٹن میں مقیم تھیں۔ ان کی عمر 86 سال تھی۔

بیپسی سدھوا کو حکومت پاکستان نے ان کی خدمات پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔ ان کے ناول Ice Candy Man کو بی بی سی نے نئی دنیا کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے والے 100 بہترین ناولوں کی فہرست میں شامل کیا۔

بیپسی سدھوا کے اہل خانہ کے مطابق ان کی آخری رسومات 3 دن بعد ہیوسٹن میں ہی ادا کی جائیں گی۔

Watch Live Public News