ویب ڈیسک : اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا غزہ میں اسرائیلی فوج تعینات رکھنے کا اعلان،،، مذاکرات کھٹائی میں پڑ گئے ۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ہمفلسطینی سرزمین پر " سیکیورٹی کنٹرول" برقرار رکھیں گے۔
غزہ-مصر سرحد پر بفر زون کا دورہ کرنے والے کاٹز نے کہا، " غزہ میں سیکیورٹی کا کنٹرول اسرائیل ڈیفنس فورسز(آئی ڈی ایف) کے ہاتھ میں رہے گا۔"انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز غزہ کی پٹی کے اندر " سیکیورٹی زونز، بفر زونز اور کنٹرول پوزیشنز" میں رہیں گی ۔" کاٹز نے کہا کہ "حماس کی کوئی حکومت نہیں ہوگی اور نہ ہی حماس کی کوئی فوج اور اس جاری لڑائی کے بعد ایک نئی حقیقت سامنے آئے گی۔"
اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے دفتر اور حماس نے ایک دوسرے پر غزہ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے میں تاخیر کا الزام لگایا تھا۔ قطر اور مصر کی ثالثی میں دوحہ میں ہونے والی بات چیت کے بعد حماس نے کہا کہ مذاکرات میں "اہم پیش رفت" ہوئی ہے، لیکن اسرائیل نے " غزہ سے فوج کے انخلاء، جنگ بندی، اور قیدیوں اور بے گھر افراد کی واپسی کے لیے نئی شرائط پیش کی ہیں۔