ویب ڈیسک : ایرانی سپریم کونسل آف سائبر اسپیس نے متفقہ طور پر واٹس ایپ اور گوگل پلے پر پابندی ہٹا دی ہے ۔
یادرہے ایران نے 2022 میں شہری بدامنی کی لہر کے دوران مغربی پیغام رسانی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی کو محدود کر دیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق " واٹس ایپ اور گوگل پلے پر پابندی سپریم کونسل آف سائبر اسپیس کے اراکین کے متفقہ ووٹ کے بعد ہٹا دی گئی
یہ فیصلہ صدر مسعود پیزشکیان کی زیر صدارت سپریم کونسل آف سائبر اسپیس کے اجلاس میں کیا گیا ۔
ایرانی وزیر مواصلات ستار ہاشمی نے اس کے فوراً بعد X پر ایک پوسٹ میں لکھا، "آج، ہم نے متفقہ اور اتفاق رائے سے انٹرنیٹ کی پابندیاں ہٹانے کی طرف پہلا قدم اٹھایا۔"
ستمبر 2022 میں ایران میں واٹس ایپ، گوگل پلے اور انسٹاگرام سمیت متعدد دیگر پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، پولیس کی حراست میں 22 سالہ خاتون مہسا کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کی لہر دوڑ گئی تھی۔ جبکہ ایران میں فیس بک، ایکس اور یوٹیوب 2009 سے بلاک ہیں۔یرانی سپریم کونسل آف سائبر اسپیس نے متفقہ طور پر واٹس ایپ اور گوگل پلے پر پابندی ہٹا دی ہے ۔