ویب ڈیسک: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل، اپنے بیان میں کہا میں نے پہلے بھی ملٹری کورٹس سے سزاوں کی مذمت کی آج بھی کرتا ہوں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی فوجی عدالتوں سے سزاوں کی مذمت کی ہے، ملٹری کورٹس سے سولین کی سزائیں نہیں ہونی چاہیے، آئین کا آرٹیکل 7 ہے جس میں ریاست کی تعریف موجود ہے۔
آپ کی پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیاں، آئین، سینٹ ریاست ہے، ملٹری اور باقی ادارے ریاست کے نیچے ہیں،ملٹری کا ادارہ بطور عدلیہ فنکشن نہیں کرسکتا، سولین کا ٹرائل سولین عدالتوں میں ہونا چاہیے۔
عمر ایوب نے کہا کہ میں وزیر خزانہ رہا ہوں کمیٹیز کا ممبر رہا ہوں معیشت ترقی نہیں کررہی، معیشت کا پٹھہ بیٹھا ہوا ہے، کسی کا گلہ دبانے سے آپ کہیں اسکی سانس کنٹرول ہوگئی ایسا نہیں ہوسکتا، حکومت معیشت کو اسٹیبلائز کر ہی نہیں پارہی۔