(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اساتذہ کو اچھی کارکردگی پر 5 ہزار سے 12 ہزار 5 سو الاؤنس ملے گا۔ پرائمری، ایلمینٹری، ہائی اور ہائیر سکینڈی اسکولوں کے اساتذہ کو الاؤنس دیا جائے گا۔
پرائمری اسکولز کے اساتذہ کو اچھی پرفامنس پر 5 ہزار الاؤنس ملے گا۔ایلمینٹری اسکولز کے اساتذہ کو 7500، ہائی اسکول اساتذہ کو 10 ہزار ملیں گے۔ ہائیر سکینڈری اسکولز کے اساتذہ کو 12,500 الاؤنس ملے گا۔
محکمہ تعلیم کا موقف ہے کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے الاوئنس دینے کا فیصلہ کیا، الاؤنس سے اسکولوں کا رزلٹ بھی بہتر ہوگا۔