(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے کوہلو میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کوہلو میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔