پشاور زلمی کا شاندار کم بیک، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پہاڑ جیسے ہدف کو بھی حاصل کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا، 199 کا ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کیااوگرا نے پیٹرول مصنوعات میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹرلیوی کی بنیاد پر کیا گیا ہےحکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں دو پٹیشنز دائر کی جائیں گی۔ ایک پٹیشن میں الیکشن کمیشن کے دوبارہ انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا، دوسری پٹیشن میں آفیسرز کے خلاف کارروائی کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا جائے گا۔سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکہ نے خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق جمال خاشقجی کو پکڑوانے اور قتل کرانے کے لیے سعودی ولی عہد نے استنبول میں آپریشن کی منظوری دی۔ جس طرز کا یہ آپریشن تھا، محمد بن سلمان کی اجازت بغیر ممکن ہی نہیں تھا۔ مودی سرکار کے خلاف کسانوں کا احتجاج سنگین صورتحال اختیار کرنے لگا۔ اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں کسانوں نے مودی سرکار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی گندم کی تیار فصل تباہ کر دی۔ کسانوں کی جانب سے پکی پکائی فصل پر ٹریکٹر چلا دیئے گئے۔