ملک بھر میں شب برأت نہایت عقیدت و احترام کےساتھ منائی گئی

ملک بھر میں شب برأت نہایت عقیدت و احترام کےساتھ منائی گئی
کیپشن: ملک بھر میں شب برأت نہایت عقیدت و احترام کےساتھ منائی گئی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں شب برأت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہ شعبان کی 15 ویں رات رحمتوں اور برکتوں والی رات ہے، اس رات کو لیلۃ المبارکہ یعنی برکتوں والی رات، لیلۃ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلۃ الرحمہ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔

شب برأت کے سلسلے میں ملک بھر میں مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دے کر پھول بھی چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

شب برأت کے اجتماعات میں مساجد میں خصوصی نوافل کی ادائیگی، اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت، ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، فرزندان اسلام نے نفلی روزے بھی رکھے۔