اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا پانی دکانوں اور گھروں میں داخل

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا پانی دکانوں اور گھروں میں داخل

(ویب ڈیسک )جڑواں شہروں میں مون سون بادلوں کی دھواں دھار انٹری ، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقوں صادق آباد اور ڈھوک الہٰی بخش میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ مری روڈ، راول روڈ اور ڈھوک کھبہ کے علاقے بھی زیر آب آگئے۔

 سید پور میں اکتہر ملی میٹر،گولڑہ میں ایک سو تیرہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح بائیس فٹ سے تجاوز کرگئی،گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کی سطح اٹھارہ فٹ ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب پنجاب کے کئی اضلاع میں آج بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود ہے۔

Watch Live Public News