امریکی ویزا حاصل کرنیوالے ہوجائیں خبردار!

امریکی ویزا حاصل کرنیوالے ہوجائیں خبردار!

ویب ڈیسک: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی، امریکی ویزا حصول کے لئے شہریوں کو جعلی دستاویزات فراہم کرنے میں ملوث ملزم گرفتار۔

ایف آئی اے  کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عمیر اسلم کے نام سے ہوئی، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں کراچی سے گرفتار کیا گیا ، ملزم کے خلاف کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 2 خواتین کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا، ملزم نے خواتین کو ویزا پراسس فیس کی جعلی بینک ٹرانزیکشنز سلپ بھی جاری کی۔

گرفتار ملزم نارتھ ناظم آباد میں واقع العمران ایویشن نامی ٹریول ایجنسی میں ملازمت کر رہا تھا، ملزم نے خواتین سے مجموعی طور پر 134000 روپے ہتھیائے۔

ملزم نے بھاری رقوم وصول کر کے متاثرین کو جعلی اپوائنٹمنٹ اور جعلی بینک سلپ جاری کیں،متاثرہ شہریوں نے پوچھ گچھ پر انکشاف کیا کہ ملزم نے رقوم نقد وصول کر کے واٹس ایپ کے ذریعے جعلی دستاویزات بھیجی ۔

نجی بینک کی جانب سے مذکورہ ٹرانزیکشن سلپ کو جعلی قرار دیا گیا، امریکی قونصلیٹ حکام نے مذکورہ ایجنٹ کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی، جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Watch Live Public News