نوبیل انعام یافتہ سائنسدان جیفری ایپسٹین سے تعلق پر مستعفی ہوگئے

نوبیل انعام یافتہ سائنسدان جیفری ایپسٹین سے تعلق پر مستعفی ہوگئے
کیپشن: نوبیل انعام یافتہ سائنسدان جیفری ایپسٹین سے تعلق پر مستعفی ہوگئے

ویب ڈیسک: کولمبیا یونیورسٹی سے وابستہ نوبیل انعام یافتہ نیورو سائنسدان رچرڈ ایکسل نے جیفری ایپسٹین سے مبینہ تعلقات سامنے آنے کے بعد اپنے انتظامی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق، رچرڈ ایکسل نے یونیورسٹی کے معروف تحقیقی ادارے Zuckerman Mind Brain Behavior Institute میں شریک ڈائریکٹر کے منصب سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ حال ہی میں جاری ہونے والی ایپسٹین سے متعلق دستاویزات میں ان کا نام سامنے آنے کے بعد یہ پیش رفت ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق 79 سالہ سائنسدان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ادارے میں قیادت کی ذمہ داریوں سے الگ ہو کر اپنی لیبارٹری میں تحقیق اور تدریسی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔

واضح رہے کہ ایپسٹین سے وابستگی کے حوالے سے منظرِ عام پر آنے والی نئی معلومات کے بعد مختلف علمی و سماجی حلقوں میں بحث جاری ہے، جس کے تناظر میں یہ استعفیٰ اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News