(ویب ڈیسک) امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران سے جنگ میں امریکا کے 80 فیصد دفاعی میزائل ختم ہو گئے ہیں ۔
امریکی میڈیا نے معاملے سے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک امریکی فوج اپنے تھاڈ دفاعی نظام کے 80 فیصد جبکہ پیٹریاٹ دفاعی نظام کے تقریباً نصف انٹرسیپٹرز استعمال کر چکی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گولہ بارود کے کم ہوتے ذخائر اور مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادیوں پر ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشات کے باعث امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملوں کا منصوبہ منسوخ کیا۔
دوسری جانب پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس نے اسلحے کے ذخیرے میں کمی کے ان خدشات کو مسترد کردیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی تھنک ٹینک کے مطابق ایران امریکا جنگ شروع ہونے سے پہلے امریکا کے پاس جدید پیٹریاٹ نظام کے تقریباً 2200 انٹرسیپٹرز اور 452 تھاڈ میزائل موجود تھے۔