ایک سال میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے قومی خزانے کو 472 ارب کا نقصان ہوا، نیپرا رپورٹ

ایک سال میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے قومی خزانے کو 472 ارب کا نقصان ہوا، نیپرا رپورٹ
کیپشن: ایک سال میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے قومی خزانے کو 472 ارب کا نقصان ہوا، نیپرا رپورٹ

ویب ڈیسک: ایک سال میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے قومی خزانے کو 472 ارب کا نقصان پہنچایا گیا۔  نیپرا نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی گزشتہ مالی سال کی کار کر دگی رپورٹ جاری کر دی۔ 

رپورٹ کے مطابق  تقسیم کار کمپنیوں نے ترسیلی اور تقسیمی نقصانات کی مد میں 265 ارب روپے کا نقصان کیا۔ زیادہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پیسکو نے 87 ارب 48 کروڑ روپے نقصان کیا۔  کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 52 ارب 41 کروڑ کا نقصان کیا۔  سکھر الیکٹرک پاور 36 ارب 4 کروڑ، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 35 ارب 17 کروڑ روپے نقصان کیا۔  حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 27 ارب ، 14 کروڑ روپے کا نقصان کیا۔  ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے 14 ارب روپے کے نقصانات کیے۔

  نیپرا رپورٹ کے مطابق  فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سب سے کم 2 ارب 97 کروڑ روپے کا نقصان کیا۔ آئیسکو نے 4 ارب، 78 کروڑ اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کا نقصان ساڑھے 5 ارب روپے رہا۔ کے الیکٹرک کے ترسیلی و تقسیمی نقصانات رپورٹ میں شامل نہیں کیے گئے۔

اس کے علاوہ  ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے207 ارب روپے وصول نہ کیے ۔ ڈسکوز 132 ارب روپے جبکہ کے الیکٹرک  74 ارب 66 کروڑ وصول کرنے میں ناکام رہا۔

Watch Live Public News