شاہین آفریدی کی اپنے ہونے والے سسر کیساتھ ویڈیو وائرل

شاہین آفریدی کی اپنے ہونے والے سسر کیساتھ ویڈیو وائرل
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی اپنے ہونے والے سسر شاہد خان آفریدی کے ساتھ زور آزمائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل اس ویڈیو میں بوم بوم آفریدی اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی گراؤنڈ میں ایک ساتھ نظر آئے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کو دیکھا وہ ان سے مصافحہ کرتے ہوئے بغل گیر ہوگئے جس کے بعد جیسے ہی وہ الگ ہوئے شاہد آفریدی نے ان کا ہاتھ سے کھینچ لیا جیسے ہی شاہین آفریدی نے سنبھلنے کی کوشش کی شاہد خان آفریدی نے ایک بار پھر ان کے ہاتھ کو مروڑ دیا۔ اپنے ہونے والے سسر کے اس مذاق پر شاہین شاہ آفریدی صرف مسکرا ئے اور شاہد آفریدی خود اپنے مذاق پر خوب محظوظ ہوئے اور انہوں نے اس کے بعد شاہین آفریدی سے دور جاتے ہوئے بھی کافی دیر تک بات چیت کی۔ صارفین ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی شاہد آفریدی کو فیلڈ پر کیا کہہ کر پکارتے ہوں گے۔ شاہد بھائی۔ ابو جان یا لالا؟ ایک صارف نے کہا کہ سسر داماد کو چھکے مارے گا جبکہ داماد سسر کو بولڈ کرے گا۔ واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی کے ساتھ طے کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔