پنجاب کی11 رکنی نگران کابینہ میں کون کون شامل ؟نام سامنے آگئے

پنجاب کی11 رکنی نگران کابینہ میں کون کون شامل ؟نام سامنے آگئے
لاہور: پنجاب کی 11 رکنی نگران کابینہ میں شامل وزرا کے نام سامنے آگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی جانب سے نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے۔ پنجاب کی11 رکنی نگران کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نگران کابینہ میں ایس ایم تنویر،تمکینت کریم،ڈاکٹر جاوید اکرم شامل ہیں ۔ بلال افضل،ابراہیم مراد، ڈاکٹر جمال ناصر ، منصور قادر، وہاب ریاض بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہیں۔اس کےعلاوہ سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق بھی نگران کابینہ کا حصہ ہونگے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔