پاکستان میں بھارتی ایجنٹس،سنیئر صحافی حامد نے ثبوتوں کیساتھ بڑی خبر دیدی

Hamid Mir, big news
کیپشن: Hamid Mir gave big news
سورس: wed desk

(ویب ڈیسک) پاکستان میں بھارتی ایجنٹ سرگرم عمل، سنگین جرائم ملوث ہونے کے انکشافات سامنے آگئے اس پر سینیئرصحافی حامد میر کا بھی اہم بیان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی حامد میر نے کہ کہا پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کے لئے ایک خفیہ نیٹ ورک چلایا جارہا تھا اس ٹارگٹ کیلرز کو ایک تیسرے ملک سے کنٹرول کیا جارہا تھا، اکتوبر 2023 میں سیالکوٹ میں کشمیری رہنما شاہد لطیف کو قتل کیا۔ 
پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے بتایا ہے کہ ان کے قتل کا ماسٹرمائنڈ ایک بھارتی ایجنٹ (جوگیش کمار ) تھا اور محمد ریاض جن کو راولاکوٹ میں قتل کیا اس کے پیچھے (اشوک کمارآنند)  تھا، انہوں جو ٹارگٹ کیلر استعمال کئے وہ سارے پاکستانی تھے۔
سینیئر صحافی نے کہا کہ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے انڈین ایجنٹس کے پاسپورٹ کی کاپی بھی میڈیا کے سامنے پیش کردی ہیں، کیا اب اس معاملے میں پاکستان انٹرنیشل سطح پر کوئی کارروائی کرسکتا ہے کیونکہ بھارت کی طرف سے پاکستان دہشتگردی کرائی جارہی ہے، پاکستان کے پاس ثبوت بھی آگیا ہے۔