ڈاکٹر گوہر اعجاز،ڈاکٹر ندیم جان کاپمز ہسپتال کا دورہ،ایمرجنسی کیلئے40بیڈز کا عطیہ دیا

ڈاکٹر گوہر اعجاز،ڈاکٹر ندیم جان کاپمز ہسپتال کا دورہ،ایمرجنسی کیلئے40بیڈز کا عطیہ دیا
کیپشن: ڈاکٹر گوہر اعجاز،ڈاکٹر ندیم جان کاپمز ہسپتال کا دورہ،ایمرجنسی کیلئے40بیڈز کا عطیہ دیا

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز اور وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا جلد پمز کیلئے ایک فارمیسی کا آغاز کیا جائے گا جس میں تمام ضروری ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں وفاقی وزراء نے  اسپتال کی جانب سے دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ،   ڈاکٹر گوہر اعجاز کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اسپتال کی ایمرجینسی کیلیے چالیس بیڈز بھی عطیہ کیے گئے ، وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے گوہر اعجاز کے ان اقدامات کو سراہا۔

وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ گوہر اعجاز کو وزارت داخلہ کا چارج لینے کے بعد پمز ہسپتال کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کرتاہوں، پمز ہسپتال پر مریضوں کا بوجھ روز بروز بڑھ رہا ہے۔ بارہ سے پندرہ ہزار مریض روزانہ علاج کیلئےآتے ہیں، پمز ہسپتال میں صفائی کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنارہےہیں، مریضوں کو کوالٹی آف سروس ادویات کی فراہمی ہمارا مشن ہے،سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزیز بہتر بنانے کیلیے عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔