لاہور میں سگی ماں نےاپنے2سالہ بیٹےکو اغوا کےبعدقتل کردیا

لاہور میں سگی ماں نےاپنے2سالہ بیٹےکو اغوا کےبعدقتل کردیا
کیپشن: لاہور میں سگی ماں نےاپنے2سالہ بیٹےکو اغوا کےبعدقتل کردیا

ویب ڈیسک: لاہور میں 2 سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچے کی جلی ہوئی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا، جس کے بعد دو سالہ اذلان 23 جنوری کو رائیونڈ سے اغوا ہوا۔

پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے۔ جس پر ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کا انکشاف کردیا۔

پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کی۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اسلام، نوکرانی ثنا اور مقتول بچے کی ماں کنزہ شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ تین ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی انویسٹی گیشن چوہدری عثمان نے بتایا کہ بچے کی سگی ماں ملزمہ کنزہ نے خود تھانے آکر اپنے شیر خوار بچے کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

 چوہدری عثمان نے بتایا کہ ملزمہ ماں نے اپنی نوکرانی اور دوست سلامت کے ساتھ مل کر اذلان کو قتل کیا اور اس کی لاش جلائی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے بچے کی لاش جلانے کے بعد کوٹ رادھا کشن کے علاقے میں پھینک دی تھی، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Watch Live Public News