عدت نکا ح کیس ، عمران خان ، بشری بی بی کی بریت کیخلاف درخواست کل سماعت  کیلئے مقرر

عدت نکا ح کیس ، عمران خان ، بشری بی بی کی بریت کیخلاف درخواست کل سماعت  کیلئے مقرر

(ویب ڈیسک )  خاور مانیکا کی جانب سے دائر اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم  قرار دینے کی استدعا  کی گئی ہے۔

تفصیلاات کے مطابق   بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کیخلاف خاور مانیکا کی اپیل کل سماعت کے لیے مقرر  کرلی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات نئے جج جسٹس اعظم خان کل سماعت کرینگے ۔

خیال رہے کہ  خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے ۔ درخواست  میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا  کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے 13 جولائی 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدت نکاح کیس میں بری کردیا تھا۔

Watch Live Public News