امریکا میں نجی طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا

امریکا میں نجی طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا
کیپشن: امریکا میں نجی طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا

ویب ڈیسک: امریکی ریاست مَین کے بینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 25 جنوری کی شام تقریباً 7:45 بجے ایک نجی مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق حادثہ بومبارڈیئر چیلنجر 600 طیارے کا ہوا، جو ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں آٹھ افراد سوار تھے۔

حادثے کی تحقیقات FAA اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) مشترکہ طور پر کر رہے ہیں، جبکہ مقامی حکام اور مَین اسٹیٹ پولیس بھی امدادی کارروائیوں میں شامل ہیں۔ ایئرپورٹ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ رن وے بند کر دیا گیا ہے اور عوام کو ایئرپورٹ کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ ایوی ایشن ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق طیارہ ہیوسٹن سے بینگر پہنچنے کے بعد دوبارہ روانہ ہو رہا تھا۔

بینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جو پورٹ لینڈ سے 129 میل شمال مشرق میں واقع ہے، ایک مشترکہ سول اور فوجی ایئرپورٹ ہے اور یہاں ایک ہی رن وے موجود ہے۔

Watch Live Public News