(ویب ڈیسک) ایران کی جانب سے کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کردیا گیا۔
اس حوالے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا۔ پرائیویٹ پیغامات کا تبادلہ سفارت کاری کی جگہ نہیں لے سکتا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ روس اورچین کے ساتھ دفاعی تعاون پوری طاقت کے ساتھ جاری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مغربی ممالک نے ایران کو ڈیووس سربراہی اجلاس کے موقع پر سائیڈلائن سفارتی ملاقات سے روکا تھا۔