ویڈیو: کراچی  میں مسلح ملزمان نے گھر کی دہلیز پر کھڑے شہری کو لوٹ لیا

ویڈیو: کراچی  میں مسلح ملزمان نے گھر کی دہلیز پر کھڑے شہری کو لوٹ لیا

(ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں  شہری کے ساتھ واردات  کی ویڈیو سامنے آگئی۔

موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے شہری سے لوٹ مار کی،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلی میں موجود ایک گھر کی دہلیز پر شہری سے لوٹ مار کی گئی۔ملزمان نے اسلحے کے زور پر گلی میں موجود شہری سے موبائل فون لوٹا اور فرار ہو گئے۔

فوٹیج میں مسلح ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Watch Live Public News