20 نکاتی ایجنڈا، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

20 نکاتی ایجنڈا، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ وفاقی کابینہ ملکی سیاسی، معاشی و سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ کو آزاد کشمیر انتخابات میں فتح پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ 20 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ ایف آئی اے کے جرائم شیڈول میں نئے قوانین شامل کرنے کی منظوری دے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ کابینہ کو پیش کریں گے۔ وفاقی کابینہ دو ملزمان نسیم غوری اور غلام شبیر کو یو اے ای کے حوالے کرنے کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ نیشنل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2021 کی منظوری دے گی وفاقی کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے پر بریفنگ دی جائے گی۔ جاپان کی جانب سے عطیہ کردہ چار ایمبولینسیں درآمد کرنے کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں غیر ضروری کاروباری ریگولیشن ختم کرنے کے لیے قانون کے ڈرافٹ پیش کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ دوطرفہ سرمایہ کاری ٹریٹی کی منظوری دے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی رٹ پٹیشن نمبر 244 میں جاری ہدایات کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ وفاقی کابینہ چیک ری پبلک کے ساتھ دوہری شہریت کا جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ کورنگی فشنگ ہاربر اتھارٹی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری دے گی، پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے بورڈ پر گورنرز کی تشکیل نو کی منظوری دے گی، ادارہ شماریات کے چیف اسٹیٹیشن کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے چار ارکان کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔