پروموشن بورڈ اجلاس: 32 بریگیڈیئرز کی بطور میجر جنرل پروموشن

پروموشن بورڈ اجلاس: 32 بریگیڈیئرز کی بطور میجر جنرل پروموشن
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے 32 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ترقی پانےوالوں میں بریگیڈیئرعمرنسیم،بریگیڈیئرسید عباس علی ، بریگیڈیئر محمد عباس ، بریگیڈیئرشاہد ابڑو اور بریگیڈیئر لقمان حفیظ شامل ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئر محمد یاسر الہی ، بریگیڈیئر عدیل حیدر منہاس، بریگیڈیئر سید علی رضا،بریگیڈیئر شاہد پرویز، بریگیڈیئر احسن وقاص کیانی،بریگیڈیئر اظہر یاسین اور بریگیڈیئر قیصر سلیمان بھی میجر جنرل بن گئے ہیں ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بریگیڈیئر ہارون اسحاق راجا،بریگیڈیئر عامر امین،بریگیڈیئر ہارون حمید چوہدری،بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ، بریگیڈیئر محمد حسین،بریگیڈیئر شعیب بن اکرم،بریگیڈیئر کاشف خلیل اور بریگیڈیئر کاشف عبد اللہ بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطا بق بریگیڈیئر امجد حنیف،بریگیڈیئر فیصل نصیر،بریگیڈیئر احمد کمال ، بریگیڈیئر سعید الرحمان سرور بھی بطور میجر جنرل ترقی پانے والوں میں شامل ہیں ۔ آرمی میڈیکل کور کے بریگیڈیئر طفیل احمد، بریگیڈیئر رضوان صادق اور بریگیڈیئر اعجاز احمد بھی میجر جنرل بن گئے۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے ایم سی کے بریگیڈیئر ندیم افضل،بریگیڈیئر شعیب احمد،بریگیڈیئر طاہر مسعود، بریگیڈیئر وسیم احمد خان اور بریگیڈیئر سہیل صابر بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔