امریکا نے ایران سے مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی سراہ دی

امریکا نے ایران سے مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی سراہ دی
کیپشن: امریکا نے ایران سے مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی سراہ دی

ویب ڈیسک: امریکا نے ایران کے ساتھ سفارتی امور میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری، تجارت، اقتصادی تعاون، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت (AI) جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں علاقائی اور عالمی معاملات، خاص طور پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے اس موقع پر ایران سے متعلق پاکستان کے تعمیری کردار اور ثالثی کوششوں کی تعریف کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق، اس ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور معدنیات و کان کنی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان انسداد دہشت گردی، خاص طور پر داعش کے خلاف مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی، اور اس ضمن میں اگست میں اسلام آباد میں پاک-امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News