عدالتی نظام دو شفٹوں میں چلانے پر غور جاری ہے، چیف جسٹس

عدالتی نظام دو شفٹوں میں چلانے پر غور جاری ہے، چیف جسٹس
کیپشن: عدالتی نظام دو شفٹوں میں چلانے پر غور جاری ہے، چیف جسٹس

ویب ڈیسک: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتوں کا نظام دو شفٹوں میں چلانے کا معاملہ سنجیدگی سے زیر غور ہے تاکہ مقدمات کو مقررہ وقت میں نمٹایا جا سکے۔

اسلام آباد میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات پر کام جاری ہے، تاہم ادارہ جاتی تبدیلیاں وقت لیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمات کے بروقت فیصلوں کو یقینی بنانے کے لیے عدالتی نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کے بہترین قانونی ماہرین روزانہ کی بنیاد پر کیسز سن رہے ہیں اور عدلیہ کی فعالیت کو بڑھانے کے لیے ایسے نوجوان وکلا کو آگے لایا جائے گا جن کی سیاسی وابستگی نہ ہو اور جن میں پیشہ ورانہ صلاحیتیں نمایاں ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ میں میرٹ اور شفافیت کو ترجیح دی جائے گی، تاکہ عوام کا نظامِ انصاف پر اعتماد بحال ہو سکے۔

Watch Live Public News