بھارتی پارلیمنٹ میں بہار متنازعہ قانون پر شدید احتجاج ، کانگریس کا  انتخابی بائیکاٹ کا عندیہ

بھارتی پارلیمنٹ میں بہار متنازعہ قانون پر شدید احتجاج ، کانگریس کا  انتخابی بائیکاٹ کا عندیہ
کیپشن: بھارتی پارلیمنٹ میں بہار متنازعہ قانون پر شدید احتجاج ، کانگریس کا  انتخابی بائیکاٹ کا عندیہ

ویب ڈیسک: بھارت میں جمہوریت کی دعوے دار حکومت ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں ہے۔ بہار میں "اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR)" کے تحت ووٹر لسٹ میں مبینہ چھیڑ چھاڑ پر بھارتی پارلیمنٹ میں زبردست احتجاج دیکھنے میں آیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں، خصوصاً کانگریس نے اس عمل کو آئین کے آرٹیکل 326 کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے اور انتخابات کے بائیکاٹ کا عندیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق    بہار میں متنازعہ "اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے تحت ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے معاملے پر زبردست احتجاج کیا گیا۔

دی وائر کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا کام نہیں کر رہا، یہ اب ہندوستان کا الیکشن کمیشن نہیں لگتا ،60 سال کے ہزاروں  "نئے ووٹرز" کا اندراج  دراصل ووٹوں کی منظم چوری ہے،انڈیااتحاد نے کہا کہ تمام آپشنز بشمول الیکشن بائیکاٹ زیر غور ہیں۔

دی وائر کے  مطابق کانگریس کے بہار انچارج کرشنا الاوارو نے ایس آئی آر  کو "آمرانہ عمل" قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن کا جاری کردہ ڈیٹا مکمل طور پر غلط ہے،یہ پورا عمل ووٹ اور الیکشن چوری کرنے کے لیے ہے،جس طریقے سے ووٹ چوری کیے جا رہے ہیں، یہ صرف بہار کا مسئلہ نہیں، بلکہ پورے ملک کا ہے۔

دی وائر کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ میں60.1لاکھ ووٹرز وفات یافتہ، منتقل شدہ یا دوہری رجسٹریشن والے قرار، بعض مقامات پر بی جے پی افسران  اور بوتھ لیول افسران خود سے فارم بھر رہے ہیں ۔

دی وائر کے مطابق  تیجسوی یادیو نے کہا کہ اسمبلی الیکشن کا بائیکاٹ "کھلا آپشن" ہے۔

ڈپٹی لیڈر لوک سبھا ، گورو گوگوئی نے کہا کہ اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود حکومت کی خاموشی عوام کے ووٹ چھیننے کا ثبوت ہے۔

نظرثانی کے عمل کے تحت اقلیتی ووٹروں کو فہرست سے خارج کرنا جمہوری اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے،این آر سی اور سی اے اے  کے بعد ایس آئی آر پالیسی اقلیتوں کی شہریت کو نشانہ بنانے کی کوشش کا حصہ ہے،مودی بھارت کو ہندوتوا نظریے کے تحت ایک انتہا پسند ریاست میں تبدیل کرنے کی کوشش میں ہے۔

Watch Live Public News