کور کمانڈر لاہور کی مختلف جامعات کےاساتذہ کیساتھ خصوصی نشست

کور کمانڈر لاہور کی مختلف جامعات کےاساتذہ کیساتھ خصوصی نشست
کیپشن: کور کمانڈر لاہور کی مختلف جامعات کےاساتذہ کیساتھ خصوصی نشست

ویب ڈیسک: لاہور کور ہیڈ کوارٹرز میں مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے وائس چانسلرز اور اساتذہ کو خوش آمدید کہا اور ان سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے معرکہء حق کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی، کور کمانڈر نے عالمی اور علاقائی تناظر میں حالیہ پاک بھارت جنگ کے دور رس اثرات اور پاکستان کو حاصل ہونے والے فوائد پر بھی بات کی ۔

کور کمانڈر نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح کو پوری قوم کے ایمان اتحاد اور نظم و ضبط کا ثمر ہے، بھارت کی ریاستی دہشت گردی پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، آپریشن بنیان مرصوص نے دنیا پر پاکستانی قوم اور افواج کی طاقت کو عیاں کر دیا،حالیہ جنگ میں پاکستان نے سائبر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا نہایت مؤثر انداز میں استعمال کیا۔

کور کمانڈر نے مزید کہا  کہ  مستقبل میں نوجوانوں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے،قوم کے معماروں اور نوجوان نسل کے رکھوالوں سے مخاطب ہونا میرے لیے باعث اعزاز ہے،ہم سب نے مل کر وطن عزیز کو محفوظ اور مضبوط تر بنانا ہے۔

Watch Live Public News