(ویب ڈیسک ) صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایشیا کپ 9ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، ایشیا کپ یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
