پاکستان ناقابلِ شکست، سابق بھارتی افسر پراوین سواہنے کا اعتراف

پاکستان ناقابلِ شکست، سابق بھارتی افسر پراوین سواہنے کا اعتراف
کیپشن: پاکستان ناقابلِ شکست، سابق بھارتی افسر پراوین سواہنے کا اعتراف

ویب ڈیسک: بھارت کی عسکری قیادت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہ ہو سکا۔

تفصیلا ت کے مطابق سابق بھارتی افسر اور تجزیہ کار نے تسلیم کر لیا کہ ’’ پاکستان کبھی نہیں ہارا۔‘‘

پراوین سواہنے نے کہا کہ پاکستان کو جنگی شکست نہیں دی جا سکتی، پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی اور 1971 کی جنگ بھی صرف مشرقی محاذ پر ہاری گئی۔

پراوین سواہنے نے کہا کہ اگر بھارت واقعی مغربی محاذ پر پاکستان کو شکست دیتا تو آج لائن آف کنٹرول موجود نہ ہوتی، بھارت مغرب میں پاکستان کو فتح نہیں کر سکا اور لائن آف کنٹرول کی موجودگی خود اس بات کا ثبوت ہے۔

سابق بھارتی افسر پراوین سواہنے نے بتایا کہ مشرقی محاذ پر بھارت نے فضائی اور زمینی نقل و حمل بند کر دی تھی، اس لیے پاکستان کی سپورٹ ممکن نہ رہی لیکن مغربی محاذ پر پاکستانی فوج نے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا، بھارت کے لیے یہ مغربی محاذ کبھی آسان نہ تھا۔

Watch Live Public News