(ویب ڈیسک ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ میں فتح کا اعلان کردیا۔
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایکس پر ایرانی قوم کے نام پیغام جاری کردیا۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا سے فتح پر ایرانی قوم کو مبارکباد دی۔
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران نے امریکا کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا۔ امریکا کو اس جنگ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، ایران فاتح" بن کر ابھرنے میں کامیاب رہا۔
انہوں نے کہا کہ 9کروڑایرانیوں نےمتحدہوکرفوج کاساتھ دیا، ایران نے اسرائیل اوراس کےدعوؤں کوکچل کررکھ دیا،ایرانی افواج اسرائیل کےدفاعی نظام کوتوڑنےمیں کامیاب رہی۔ اسرائیل کی مکمل تباہی کے خدشے پر امریکا جنگ میں شامل ہوا۔ امریکا کو محسوس ہوگیا تھا وہ شامل نہ ہوا تو اسرائیل تباہ ہوجائے گا۔
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران پر امریکی حملے ٹرمپ کے’شو مین شپ‘ سے زیادہ کچھ نہیں تھے، امریکا ایران کےجوہری مقامات کو نشانہ بنا کر کچھ زیادہ حاصل نہیں کر پایا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اڈوں پر حملہ غیرمعمولی چیز ہے، اسے مستقبل میں بھی دہرایا جا سکتا، ایران کے خلاف آئندہ کسی بھی جارحیت کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی،ایرانی دشمن میزائل یا جوہری پروگرام کو بہانہ بنا کر ہمیں جھکنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں، ایران کبھی نہیں جھکے گا۔ امریکا صرف ایران کے ہتھیار ڈالنے سے مطمئن ہوگا لیکن ہم کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی قوم طاقتور ہے۔